• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

368 سال میں پہلی بار شاہجہاں اور ممتاز محل کے مزاروں کو ملتانی مٹی سے چمکایا جارہا ہے

لاہور(خالد محمود خالد)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے پیش نظر368سال میں پہلی بار آگرہ میں مغل شہنشاہ شاہ جہاں اور ان کی بیگم ممتاز محل کے سفید ماربل سے بنے مزار وں کو نہ صرف ملتانی مٹی کی لیپ کر کے چمکایا جارہا ہے بلکہ تاج محل کے درو دیوار پر جمی مٹی اور گندگی کو بھی دھویا جارہا ہے۔برصغیر میں یہ بات مشہور ہے کہ ملتانی مٹی کو لیپ کرنے سے بہترین صفائی ہوتی ہے اسی لئے خواتین اپنے چہرے کو صاف کرنے کے لئے بھی ملتانی مٹی کا استعمال کرتی ہیں۔اس مٹی کی باریک تہہ مزاروں پر لگا کر اسے خشک ہونے دیا جاتا ہے جس کے بعد نرم برش سے صاف پانی کے ساتھ دھویا جاتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ پیتل سے بنے بڑے بڑے فانوسوں کو املی کے پانی سے صاف کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ فرش پر پڑے دھبے بھی مکمل طور پر ختم کئے جارہے ہیں۔ماضی میںصرف پانچ مرتبہ تاج محل کے فرشوں پرپڑی ہوئی پان کی پیک کو صاف کرنے کیلئے مٹی استعمال کی گئی۔

تازہ ترین