• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ مکمل، نتائج آج آنیکا امکان

تہران (نیٹ نیوز )ایران میں نئی پارلیمنٹ کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا جس کے ٹرن آؤٹ پر لوگوں کی گہری نظر ہے۔انتخابات کے ابتدائی نتائج ہفتہ کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ایران میں الیکشن سے متعلق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام آزادانہ اور شفاف انتخابات کے مستحق ہیں۔ پومپیو نے ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے 7 ہزار ایرانیوں کو پارلیمانی انتخابات میں نامزدگی کے حق سے محروم کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اصلاح پسند اور اعتدال پسند پر مشتمل 7 ہزار سے زائد امیدواروں کے نااہل قرار پانے کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ٹرن آؤٹ کا تناسب معمول سے کم ہوگا۔

تازہ ترین