• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشا بم کےبیٹے کو پولیس پر ہراساں کرنیکا الزام،سول کورٹ کا حکم نامہ پیش کرنیکا حکم

لاہور(خبرنگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے منشا بم کے بیٹے فیصل منشاء کو پولیس کے ہراساں کرنے کے الزام میں دائر درخواست پر جائیداد کے مالکیتی دستاویزات اور سول کورٹ کا حکم نامہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے روبرو منشاء بم کے بیٹے فیصل منشا کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں الزام لگایا گیا کہ پولیس اور ایل ڈی اے کی جانب سے درخواست گزار کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ سماعت کے دوران بروقت میں پیش نہ ہونے پر فاضل عدالت نے ایس پی صدر پر برہمی کا اظہار کیا۔ درخواست میں بتایا کہ پولیس اور ایل ڈی اے فیصل منشا کو ہراساں کر رہے ہیں۔ درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ سول کورٹ کے حکم امتناعی کے باوجود تعمیراتی کام میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔ پولیس اور ایل ڈی اے کو ایسا کرنے سے روکا جائے۔
تازہ ترین