• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعیم الحق کامقام اورکردار ہمارے لیے مشعل راہ ہے‘قاسم سوری

کوئٹہ (آئی این پی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پارٹی بانی رہنماء نعیم الحق کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ نعیم الحق کی وفات سے پارٹی کو دھچکا لگا اس کا مقام اور کردار ہمارے لیے مشعل راہ ہے مرحوم دیرینہ ساتھی نہایت نفیس سچ گواور اچھے اخلاق کے مالک تھے انہوں نے ہمیشہ پارٹی کیلئے قربانیاں دیں اور کارکنوں کے حق میں آوازبلند کی وہ ہمیشہ کارکن کی فلاح کیلئے کام کرتے اور کارکن کوپارٹی کا اثاثہ سمجھتے تھے مشکل وقت میں پارٹی چیئر مین عمران خان کا ساتھ دیا درایں اثنا ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کوئٹہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت اور شہداء کیلئے جنت میں بلنددرجات کیلئے دعاکی ۔
تازہ ترین