• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی کیوڈی اےکیخلاف ریفرنسز کی سماعت

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر )احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منور احمد شاہوانی نے سابق ڈائریکٹر جنرل کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کیوڈی اے )نوراحمد پرکانی کے خلاف دائر 2ریفرنسز کی سماعت کی ۔عدالت نے ایک ریفرنس میں کیوڈی اے کے کلرک سلیم احمد کابیان قلم بندکرکے ان پر جرح مکمل کرلی ۔سابق ڈی جی کیو ڈی اے نوراحمد پرکانی کے خلاف دائر ایک اور ریفرنس میں بھی گواہ جمیل احمد کا بیان قلم بندکرکے ان پرجرح مکمل کرلی گئی ۔بعدازاں ریفرنسز کی سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
تازہ ترین