• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل میں 3ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات ہونگے، آر پی او

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کیلئے مکمل صلاحیتیں صرف کریں گے،ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے شہر میں 3ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار فرائض سر انجام دینگے جبکہ 7ایس پی اور 18ڈی ایس پی  صورتحال کی مانیٹرنگ کرینگے،انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے موثر حکمت عملی تیار کی گئی ہے اور متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین