• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رکھا جائے، سی ای او میپکو

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی ای او میپکو انجینئرطاہر محمود نے کہا ہے کہ افسران بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج یقینی بنانے کے لئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں اور بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھا جائے،جرمانے عائد کرکے وصولی بھی یقینی بنائی جائے،یہ احکامات انہوں نے میپکو رحیم یار خان سرکل کے دورے کے موقع پر افسران سے گفتگو کرتے ہوئے دیئے،انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقوم وصول کی جائیں،مستقل نادہندگان کے کنکشنز کی بار بار چیکنگ کی جائے۔
تازہ ترین