• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی قوم کیلئے اظہار کا بہترین ذریعہ مادری زبان ہے، ڈاکٹرعظمیٰ قریشی

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا ہے کہ کسی قوم کے لیے اظہار کا سب سے بہترین ذریعہ اْس کی مادری زبان ہوتی ہے۔ جن معاشروں کا تعلق اپنی مٹی کے ساتھ مضبوط ہوتا ہے تو اْن ممالک کی عوام اپنی ثقافت، زبان اور تاریخ پر فخر کرتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے شعبہ اردو کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کی حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی، چیئرپرسن شعبہ اردو پروفیسرنگہت افتخار نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بتدائی تعلیم مادری و علاقائی زبان میں اور ثانوی و اعلیٰ تعلیم قومی زبان میں دی جائے۔ 
تازہ ترین