• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کی آمد کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کی صفائی کیلئے خصوصی ہدایات

ملتان (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ملتان آمد کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے شہر کی صفائی کے لے خصوصی ہدایات جاری کردیں،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے سڑکوں اور مرکزی شاہراہوں کی صفائی کے لیے زیرو ویسٹ پلان لانچ کر دیا،گزشتہ روز 300 سینٹری ورکرز پر مشتمل ورک فورس مختلف روٹس چمکانے میں مصروف رہی ، شاہراہوں کی صفائی کے لیے صبح کے علاوہ شام کی شفٹیں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں۔اس کے علاوہ رہائشی علاقوں سے ویسٹ کے پرائمری کلیکشن کا نظام بھی تیز تر کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین