• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے زیراہتمام آپتھلمالوجی کانفرنس شروع

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کے زیر اہتمام خیبر آئی کون آپتھلمالوجی کانفرنس شروع ہوگئی جس میں ملک اور بیرون ملک سے ماہرین امراض چشم شرکت کر رہے ہیں، کانفرنس تین دن جاری رہے گی جس میں 130 ملکی اور 14غیر ملکی ماہرین اپنے تجربات ومشاہدات پر مبنی مقالے پڑھیں گے۔ افتتاحی روز شعبہ امراض چشم میں ورکشاپ منعقد کی گئی جس میں ڈاکٹروں کو قرنیہ کی جراحی میں جدت کے بارے میں تربیت دی گئی۔ شعبہ چشم کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ابرار حسین اور ڈاکٹر زمان شاہ نے تربیت دی۔ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ظفر آفریدی بھی ورکشاپ میں شریک ہوئے اور اسے امراض چشم کے جدید علاج کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔
تازہ ترین