• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے انگلینڈ کی ٹیم بھی پاکستان آکر کھیلے گی، معین علی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) فائیو میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے انگلینڈ کی نیشنل ٹیم بھی پاکستان آکر کھیلے گی۔

معین علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں انگلش پلیئرز بھی کھیل رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ انگلش ٹیم بھی یہاں آکر کھیل سکتی ہے۔

انگلش آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی بھی کھیلنے کے لیے پاکستان آ رہے ہیں ۔

معین علی نے بتایا کہ میری فیملی کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، میری والدہ آزاد کشمیر سے ہیں اور میں جلد وہاں جاؤں گا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کا پہلی بار مکمل طور پر پاکستان میں انعقاد کیا جارہا ہے جس میں غیر ملکی کرکٹرز، ٹیم کوچز کے علاوہ کمنٹریٹرز بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین