• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویون ریچرڈ پاکستان آگئے


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کی دفاعی چیمپئن ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈگ آؤٹ میں مینٹور سر ویون ریچرڈ کا اضافہ ہوگیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم منیجراعظم خان کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم کے مینٹور سر ویون ریچرڈ پاکستان پہنچ گئے ہیں اور وہ آج کے میچ کے دوران ڈگ آؤٹ میں موجود ہوں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو میں آج ہونے والے دن کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم کا ٹکراؤ پشاور زلمی کے ساتھ ہوگا۔

دونوں ہی ٹیمیں ایونٹ کی مضبوط حریف ٹیمیں تصور کی جارہی ہیں تاہم گزشتہ روز پشاور زلمی کو کراچی کنگز کے خلاف ایک ہائی اسکورنگ میچ میں 10 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب دفاعی چیمپئن ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو زیر کیا تھا۔

تازہ ترین