• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18 ویں صدی میں چوری ہونے والا قیمتی تاج ایتھوپیا کے حوالے

ہالینڈ کی حکومت نے 18 ویں صدی کا چوری ہونے والا قیمتی تاج ایتھوپیا کے حوالے کردیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالینڈکی حکومت نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایتھوپیا کا یہ ’شاہی تاج‘ 21سال قبل ایک گِرجاگھر سے غائب ہوگیا تھا اور یہ وہاں کے لوگوں کے لیے مذہبی اعتبار سے بھی بہت اہمیت کا حامل تھا۔

تاج کی واپسی کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایتھوپیا کے صدر ’ابی احمد علی‘ کو باضابطہ طریقے سے یہ رسمی تاج حوالے کیا گیا۔

اس موقع پر ایتھوپیا کے صدر نے ہالینڈ کی حکومت کا بہت شکریہ ادا کیا۔

خصوصی تقریب میں سراک اسفا کے علاوہ ہالینڈ کے وزیر برائے غیر ملکی تجارت اور ترقیاتی تعاون ’سگردکاگ‘ نے بھی شرکت کی۔