• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ادبی میلہ: دوسرے روز بھی علمی، ادبی اور سیاسی سرگرمیاں

لاہور ادبی میلہ: دوسرے روز بھی علمی، ادبی اور سیاسی سرگرمیاں


لاہور ادبی میلے میں علمی ادبی اور سیاسی سرگرمیاں دوسرے روز بھی جاری رہیں۔ کشمیر کی صورت حال اور ہم دیکھیں گے کے موضوعات پر مختلف سیشن ہوئے۔

کشمیر میں دہشت گردی کے عنوان سے سیشن میں مقبوضہ کشمیر کی خاتون صحافی ڈاکٹر نتاشا کول، عارف نظامی اور خالد احمد نے خطاب کیا۔

نتاشا کول کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں نئے مسائل سے پیدا ہونے والی رائے عامہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ کئی مضبوط لوگ بھی اقتدار میں آکر مسئلہ حل نہیں کرپائے۔

عارف نظامی کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف نے ہمارے ہاتھ باندھ رکھے ہیں، ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر کوئی کردار ادا نہیں کریں گے۔

فیض احمد فیض کی شاعری کے سرحد پار اثرات ہم دیکھیں گے سیشن سے اعتزاز احسن اور زہرہ نگاہ نے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیض جدوجہد، مزاحمت اور درد مندی کے شاعر تھے۔

لاہور لٹریری فیسٹیول کی متنوع نشتیں کل بھی جاری رہیں گے اور علم و دانش کے پیاسے اپنی تشنگی دور کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین