• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جن کیلئے جوتے گھسے انہوں نے ہی نوکری سے نکال دیا، احمد گوڈیل

جن کیلئے جوتے گھسے انہوں نے ہی نوکری سے نکال دیا، احمد گوڈیل


پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب کے میزبان احمد گوڈیل نے کہا کہ جن کے لیے جوتے گھسے انہوں نے ہی نوکری سے نکال دیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب کے میزبان احمد گوڈیل کے معاملے میں نیا موڑ آگیا۔

احمد گوڈیل کو نوکری سے فارغ کردیا گیا، جس کے بعد ان کی جذباتی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

احمد گوڈیل نے آنکھوں میں آنسو لیے کہا کہ جس ادارے کے لیے انہوں نے جوتے گھسے جب اُس کی مدد کی ضرورت تھی تو اُسی نے نوکری سے نکال دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اب کہیں کا نہیں رہا پلیز مجھے آپ لوگوں کی ضرورت ہے، مجھے سپورٹ کریں۔

پی ایس ایل کی تقریب میں میزبانی کرنے والے احمد گوڈیل نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کا ساتھ دیں۔

تازہ ترین