• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال عالمی اقتصادی شرح نمو 3.3 فیصد تک رہے گی، آئی ایم ایف

لندن(صباح نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی معاشی ترقی میں کسی حد تک استحکام نظر آرہا ہے اور متعلقہ خطرات میں کمی آئی ہے اس لیے توقع ہے کہ رواں سال عالمی اقتصادی ترقی کی شرح نمو3.3فیصد تک رہے گی جو 2019کی شرحِ نمو سے کہیں زیادہ ہے۔چین اور امریکہ کے درمیان پہلے مرحلے کے معاشی و تجارتی معاہدے پر دستخط ہونے سے عالمی معیشت پر دبائو ایک حد تک کم ہوا ہے۔اس کے علاوہ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی رائے میں موجودہ کرونا وائرس کی وبائی صورت حال کا چین کی پہلی سہ ماہی کے جی ڈی پی پر زیادہ گہرا اثر مرتب ہو سکتا ہے ، لیکن یہ 2020میں چین کی معاشی ترقی پر زیادہ اثر انداز نہیں ہو گی۔ دیگر معیشتوں پر بھی اس کے اثرات عارضی ہیں۔

تازہ ترین