• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزانہ 60 ملین ڈالر کے تیل کی چوری، لیبیا میں بدامنی معیشت کو چاٹ رہی ہے، یورپی یونین

برسلز( حافظ ا نیب راشد ) لیبیا سے روزانہ 60 ملین ڈالر کا تیل چوری ہورہا ہے اور بدامنی اور تفریق لیبیا کی معیشت کو چاٹ رہی ہے ۔ یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل کی جانب سےایک پریس کانفرنس میں فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق لیبیا سے روزانہ 60 ملین ڈالر کا تیل فروخت ہورہا ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ اس تمام تیل کا ایک پیسہ بھی لیبیا کی ریاست کو حاصل نہیں ہو رہا۔جوزف بوریل نے مزید آگاہ کیا کہ ساری یورپین یونین نے ملکر لیبیا کو 600 ملین کی امداد دی ہے۔ حالانکہ وہاں سے جو تیل مختلف متحارب گروہ بیچ رہے ہیں وہ اس ساری امداد کی صرف 10 دن کی قیمت بنتی ہے۔ اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پیدا ہونے والی یا پیدا کردہ بدامنی ملکوں کو توڑپھوڑ کر انہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر سکتی ہے اس کے علاوہ یہ عمل انہیں اس تمام سرمائے سے بھی محروم کرسکتا ہے جو انکی سرزمین سے نکلتا تو ہے لیکن وہ انکے خزانے میں نہیں آتا ،اس کے علاوہ ایک اور سوال کا جواب آنا بھی باقی ہے کہ اس تمام تیل کا خریدار کون ہے؟ ۔ کیا تیل خریدنے والے ہی تو ان قوتوں کو طاقت نہیں دے رہے جو لیبیا کی ٹوٹ پھوٹ کے حقیقی خواہشمند ہیں ۔

تازہ ترین