• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پرانے دوست اور سیاسی مشیر راجر سٹون کو 3سال 4مہینے کی سزا سنا دی گئی ہے ۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 2016کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق کانگریس کی تحقیقات کے دوران جھوٹ بولنے پر وفاقی جج فیڈرل ڈسٹرکٹ جج ایمی برمن جیکسن نے راجر سٹون کو 3 سال اور 4 مہینے کی سزا سنائی۔واضع رہے کہ اس مقدمے کی سماعت شروع ہونے سے پہلے ہی، صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹس میں کہا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ وہ سٹون کی سزا معاف کر دیں۔ انہوں نے جیوری پر بھی نکتہ چینی کرتے ہوئے سٹون کی پراسیکیوشن کو غیر منصفانہ قرار دیا۔جج جیکسن نے سٹون کو چالیس مہینے کی سزا دینے سے قبل اٹارنی جنرل بَر کی مداخلت کو بے مثال اور ٹرمپ کی جانب سے سٹون کے مقدمے میں بار بار کھلم کھلا تبصروں کو مکمل طور پر نامناسب قرار دیا ۔

تازہ ترین