• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مسلمانوں کوملک بدرکرنےسخت ترین قوانین بنارہاہے،امریکی ادارہ

واشنگٹن(کے پی آئی )امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذاہب آزادی پیانل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں شہریت قانون اور این آر سی بی جے پی کے ہندوتوا نظریہ پر مبنی ہے،مودی حکومت کی جانب سے لایا گیا شہریت ترمیمی قانون بھارتی مسلمانوں کیلئے خطرناک ہے،بی جے پی کا ہندوتوا نظریہ پوری شدت سے ایک فرقہ کیخلاف مسلط کردیا جارہا ہے۔ شہریت ترمیمی قانون ایک ایسا ہتھیار ہے جس میں مسلمانوں کو ابتدا میں این آر سی سے ہٹادیا جائے گا اور اس کے بعد سی اے اے کے جال میں پھانس کر انھیں بے یار و مددگار چھوڑا جائے گا۔ مسلمانوں کو ان کے ہی ملک سے نکال باہر کردیا جائے گیا پھر ایک طویل مدت تک ڈیٹنشن سنٹرس میں رکھا جائے گا،یو ایس سی آئی آر ایف کی جانب سے تیار کردہ سی اے اے پر نئی حقیقت پر مبنی رپورٹ کو منظر عام پر لایا گیا ہے، امریکی کانگریس میں ایمی برا اور جارج ہولڈنگ نے خارجہ سکریٹری ہرش سرنگلا سے ملاقات بھی کی ہے،رپورٹ کے مطابق ہندوتوا نظریہ کے حامل افراد نے مسلمانوں کے عقائد کو مزید کمزور کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے،مسلمانوں کو ان کے ملک سے نکال دیا جائیگا یا پھر انکے ایمان کو کمزور کرکے انھیں ہندوتوا کے نظریہ سے وابستہ کرنے کی کوشش کی جائیگی، اسکی مثال بی جے پی کے چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ ہیں جو مسلمانوں کے خلاف مہم چلارہے ہیں۔
تازہ ترین