• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن ( جنگ نیوز) چہرے پر مسکراہٹ کس کے دل کو نہیں بھاتی ۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ ڈرامائی انداز آپ کی صحت کو بہتر کرسکتی ہے۔ایک ریسرچ رپورٹ کے مطابق ہنسنے کی عادت جسم میں تناؤ پیدا کرنے والے ہارمون کے نقصانات کو کم کردیتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ہنسنا چاہیے کیونکہ یہ تناؤ یا ڈپریشن کے شکار افراد کیلئے نفسیاتی تھراپی سے زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس سے پہلے ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ تناؤ کا سبب بننے والے ہارمون کورٹیسول دماغ کے اعصابی خلیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں جس سے سیکھنے کی صلاحیت اور یادداشت متاثر ہوتی ہے۔ تاہم پھر یہ سامنے آیا کہ ہنسنے سے کورٹیسول سے ہونے والے نقصانات کی روک تھام ہو سکتی ہے۔ اسی طرح ہنسنے سے بلڈ پریشر، ذیابیطس اور امراض قلب جیسے طبی مسائل کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹرز تسلیم کرتے ہیں کہ آپ جتنے کم تناؤ کا شکار ہوں گے وہ آپ کی یادداشت کے لیے اتنا ہی بہتر ثابت ہو گا ۔ ہنسنے کے نتیجے میں دماغ سے اینڈورفینز اور ڈوفامائن جیسے کیمیکلز (ہارمونز) کا اخراج بڑھ جاتا ہے جس سے مسرت خوشی اور دیگر مثبت جذبات پیدا ہوتے ہیں ۔
تازہ ترین