• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ میں کیپٹن اور عملے کے بغیر پراسرار جہاز ساحل پر پہنچ گیا

ڈبلن(آئی این پی) آئرلینڈ کے ساحل پر ایک ایسا پراسرار جہاز لنگر انداز ہوا جس میں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کے کوسٹ گارڈز نے جب ساحل کی طرف بڑھنے والے پراسرار جہاز کو دیکھا تو فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کی اور پھر سیکیورٹی حکام نے گھوسٹ شپ کو گھیرے میں لیا۔کوسٹ گارڈز، میری ٹائم ایجنسی کے اہلکاروں نے فوری طور پر اقدامات کرتے ہوئے اپنی کشتیاں جہاز کی طرف دوڑائیں جبکہ اسی دوران نیوی کے دو ہیلی کاپٹرز بھی جہاز کے قریب پہنچے۔سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جب گھوسٹ شپ کے اندر داخل ہوئے تو وہ حیران رہ گئے کیونکہ جہاز کے اندر ایک بھی شخص موجود نہیں تھا اور یہ خود ہی چلتا ہوا آئرلینڈ کے ساحل تک پہنچا۔واقعے کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ آئرلینڈ کے ساحل پر پہنچنے والے بحری جہاز کا نام ایم وی آلٹا ہے جو دراصل 2018میں خراب ہوگیا تھا جس کو عملے نے سمندر میں لاوارث ہی چھوڑ دیا تھا۔یورپ اور برطانیہ میں آنے والے سمندری طوفان ڈینس کی وجہ سے 110کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ہوا چلی جس کی وجہ سے جہاز نے خود بہ خود ہزاروں میل کا سفر طے کیا اور یہ آئرلینڈ کے ساحل تک پہنچ گیا۔محکمہ پورٹ اینڈ شپنگ نے جہاز کو تحویل میں لے کر اسے گرائونڈ کردیا، اطلاعات ہیں کہ مالک نے آئرلینڈ کے حکام سے رابطہ کرلیا ہے اور وہ جلد ہی اس حوالے سے ڈبلن پہنچیں گے تاکہ جہاز کو اسکریپ کر کے فروخت کرسکیں۔
تازہ ترین