• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو اولمپکس 2020کے رضاکاروں کا تربیتی پروگرام موخر

ٹوکیو(اے پی پی)ٹوکیو اولپمکس گیمز 2020کے منتظمین نے نوول کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلئے احتیاطا رضاکاروں کے تربیتی عمل کو موخر کر دیا۔جاری بیان میں منتظمین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ گیمز کا انعقاد شیڈول کے مطابق ہو گا۔ٹوکیو گیمز 2020 کے محفوظ انعقاد کےلئے منتظمین کی کمیٹی تمام متعلقہ تنظیموں کے ساتھ کام جاری رکھے گی۔ کھیلوں کو منسوخ کرنے پر کوئی غور نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی ان سرگرمیوں کے التوا کا کھیلوں کی تیاریوں پر کوئی اثر پڑے گا۔فیلڈ کاسٹ کے عہدوں کےلئے درخواست دینے والے افراد کی تربیت ہفتہ کے روز ہونی تھی۔متعدی بیماریوں کو روکنے کےلئے حکومتی پالیسی کے مطابق کھیلوں سے متعلق واقعات میں ہم ہر کیس کی ضروریات کے مطابق اقدامات اٹھائیں گے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ٹوکیو 2020 کی تمام تقریبات کے شرکا مناسب اقدامت کریں تاکہ سب ذہنی سکون اور تحفظ کے ساتھ ایونٹ میں شرکت کر سکیں۔
تازہ ترین