• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرونا وائرس سے متاثرہ کروزشپ سے دوسرے گروپ کی واپسی

ہانگ کانگ(اے پی پی)ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقہ (ایچ کے ایس اے آر)کی حکومت کی جانب سے بھجوائی گئی دوسری خصوصی پرواز کے ذریعے جاپان میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ کروز شپ ڈائمنڈ پرنسز سے ہانگ کانگ کے 82 شہری واپس ہانگ کانگ پہنچ گئے ہیں۔ان مریضوں کو بھی اسی طرح 14 دن قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے جس طرح جمعرات کے روز واپس آنے والے ہانگ کانگ کے 106شہریوں کے پہلے گروپ کو الگ تھلگ رکھا گیا تھا۔اس پرواز کے ذریعے مکاؤ کے 2شہری بھی ہانگ کانگ پہنچے جن کو گاڑی کے ذریعے مکاؤلے جایا گیا جس کا انتظام مکاؤخصوصی انتظامی علاقہ کی حکومت نے کیا تھا۔ایچ کے ایس اے آر حکومت کے ایمگریشن ڈائریکٹر ایرک سانگ نے جاپان میں کہا کہ کروز شپ میں مزید 18افراد موجود ہیں جنہوں نے چارٹرڈ فلائٹس کا موقع ضائع کیا اور انہیں بعد میں دوسری فلائیٹ کے ذریعے ہانگ کانگ لایا جائےگا۔ڈائمنڈ پرنسز کروز شپ پر سوار ہانگ کانگ کے شہری ایچ کے ایس اے آر حکومت کے خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ہانگ کانگ واپس پہنچنے کے بعد ایک کوچ میں سوار ہورہے ہیں۔ 22 فروری 2020کوڈائمنڈ پرنسز نامی کروزشپ پر ابتدا میں 50 سے زائد ملکوں اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 3ہزار 700 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے اور اسے 5فروری سے لے کر اب تک ٹوکیو کے جنوب میں واقع یوکوہاما بندرگاہ پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ایچ کے ایس اے آر حکومت کے سیکرٹری آف سیکیورٹی جان لی کے مطابق ایچ کے ایس آر حکومت کی جانب سے انخلا کا آپریشن شروع ہونے سے قبل قرنطینہ میں رکھے گئے جہاز پر ہانگ کانگ کے 364 شہری سوار تھے جن میں سے 66 مسافر نئے وائرس سے متاثر تھے اور 41 مسافروں میں قریبی رابطے کے شواہد ملے تھے۔ایچ کے ایس اے آر حکومت نے ہفتہ کے روز پرواز کی آمد سے تھوڑی دیر بعد جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ جن مسافروں میں بیماری کی تصدیق ہوئی وہ علاج کے لئے جاپان میں قیام کریں گے اور ایچ کے ایس اے آر حکومت کا عملہ جاپان میں رہ جانے والے مسافروں کی دیکھ بھال کرے گا۔
تازہ ترین