• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں کرونا وائرس کے صحت یاب مریضوں کی تعداد بڑھ گئی

بیجنگ(اے پی پی)چین میں قومی صحت کمیشن کے مطابق ہفتہ کو صحت یاب ہو کر ہسپتالوں سے فارغ ہونے والے نوول کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد مسلسل چوتھے روز وائرس سے متاثرہ نئے مریضوں سے بڑھ گئی ہے۔کمیشن کی جانب سے اعدادوشمار سے بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز 2393 افراد صحت یاب ہونے کے بعدہسپتال سے فارغ کئے گئے جو اسی روز وائرس سے متاثرہ نئے مصدقہ کیسز کی تعداد سے بہت زیادہ ہے جوکہ 397 تھی۔کمیشن کے مطابق جمعہ کے اختتام تک مجموعی طور پر 20 ہزار 659 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا۔جمعہ مسلسل تیسرا دن تھا جب چین میں وائرس سے متاثرہ نئے مریضوں کی تعداد 1000 سے کم تھی۔اعداد وشمار کے مطابق صوبہ ہوبے اور اس کے دارالحکومت ووہان میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد وائرس کے نئے کیسز سے بہت زیادہ ہے۔
تازہ ترین