• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں کرونا وائرس کے 14نئے مریضوں کی تصدیق

روم(اے پی پی)اٹلی کے شمالی علاقے لومبارڈی میں نوول کرونا وائرس کے 14نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ بات حکام نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتائی ۔14مصدقہ کیسز میں وہ 6 بھی شامل ہیں جن کا اعلان جمعہ کی صبح کیا گیا ، کیسز میں لومبارڈی کے دارالحکومت میلان کے قریب کوڈوگنو قصبے سے تعلق رکھنے والا 38سالہ اطالوی شخص اور اس کے 5قریبی رشتہ دار اور دوست شامل ہیں۔اس شخص نے ایک دوست کے ساتھ وقت گزارا جو 21جنوری کو چین کے سفر سے واپس آیا تھا ۔لومبارڈی علاقائی کونسل کے ایک رکن برائے فلاحی بہبود جیو لیو گلیرا نے کہا کہ ہم نے مزید 8کیسز کی شناخت کی ہے جن میں کوڈوگنو ہسپتال کے 3مریض ،5ڈاکٹرز اور نرسز شامل ہیں۔وزیر صحت روبرٹو سپرنزا نے کوڈوگنو سمیت 10قصبات میں لاک ڈان کے اقدامات کا اعلان کیا ۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں ان علاقوں کو محدود کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ لازمی طور پر ہمیں اگلے گھنٹوں میں یہ ہدف حاصل کرنا ہے کہ وائرس کو ایک مخصوص جغرافیائی علاقے تک محدود کیا جائے ۔وزیر صحت نے بتایا کہ اس مقصد کے لئے 10قصبوں میں عوامی سرگرمیاں، کھیلوں کی تقریبات منسوخ کی گئی ہیں جہاں اسکول ،دکانیں اور ریسٹورنٹس کو بند کیا جاسکے اور لوگوں سے کہا جائے کہ وہ گھروں میں محدود رہیں۔سپرنزا نے کہا کہ ہم یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہر شخص جو وائرس سے متاثرہ علاقے سے آیا ہو رضاکارانہ طور پر گھر میں ہی رہے۔
تازہ ترین