• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈز میں اطالوی شہری کا قبول اسلام،شیخ اسرار الحق نے کلمہ پڑھایا

لیڈز (پ ر ) برطانیہ کے شہر لیڈز میں اٹالین شہر ی نے اسلام قبول کر لیا ۔مرکزی جامع مسجد بلال میں نماز جمعہ کے بعد شیخ محمد اسرار الحق اویسی نے کلمہ پڑھایا ۔نو مسلم کا اسلامی نام محمد اسماعیل رکھا گیا،نو مسلم اٹالین شہری کو دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر خوش آمدید کہا گیا ۔شرکاء نے دعا کی اللہ تعالیٰ محمد اسماعیل کودین اسلام پر ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں دین سے محبت کرنے والا بنائے ،اس موقع پرلوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔شرکاء نے دعا کی اللہ تعالیٰ محمد اسماعیل کودین اسلام پر ثابت قدم ررکھے اور انہیں دین اسلام سےمحبت عطا فرمائے ۔شیخ محمد اسرار الحق اویسی نے کہا اللہ تعالیٰ سب سے بڑی ذات ہیں بے شک وہ جسے چاہے ہدایت عطا کر دے ۔دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دین اسلام پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے ۔
تازہ ترین