• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹے قد پر چھیڑ چھاڑ، بچے کی ماں سے خودکشی کی التجا

سڈنی ( جنگ نیوز) آسٹریلیا کے ایک سکول میں ساتھیوں کی جانب سے چھوٹے قد پر چھیڑے جانے کے بعد ایک بچے نے اپنی ماں سے خودکشی کی التجا کردی ۔غیر میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی شہر برسبین کی رہائشی خاتون یاراکا بیلس اپنے 9 سالہ بیٹے کو چھٹی کے وقت سکول لینے پہنچی تو وہ روتے ہوئے ماں سے خودکشی کی التجا کرنے لگا ۔بچے کا کہنا ہے کہ میں خود کو مارنا چاہتا ہوں، میں اپنے دل میں چھرا گھونپنا چاہتا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ کوئی مجھے قتل کرے کیونکہ مجھے چھوٹے قد کی وجہ سے دوسرے بچے چھیڑتے اور طنز کرتے ہیں ۔ اس ویڈیو کو 30 لاکھ سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں ۔ بچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کی یہ ویڈیو اس لیے پوسٹ کی کہ میں چاہتی ہوں کہ لوگوں کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ بچوں کا مذاق اڑانے سے ان پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ بیلس کا کہنا تھا کہ میرے بچے کا مذاق اس کے چھوٹے قد کی وجہ سے اڑایا جاتا ہے جس پر وہ خود کشی کرنے کا کہہ رہا ہے مجھے یہ سن کر زبردست دھچکالگا۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے بچوں، فیملی اور دوستوں کو تعلیم دیں کہ وہ کسی کا مذاق نہ اڑائیں ۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بچے کوڈن کو آل اسٹارز این آر ایل کی ٹیم نے اپنی سپورٹ کیلئے مدعو کیا بلکہ اسے ٹیلی وژن شوز میں بھی بلایا گیا ۔
تازہ ترین