• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام کے معاملے پر ترکی اور روس پر مشتمل سربراہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

برسلز (اے پی پی) فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے شام میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے جرمنی، روس اور ترکی کی قیادت پر مشتمل سربراہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روس اور ترکی پر مشتمل ایک سربراہ اجلاس جلد از جلد ہونا چاہیے تاکہ ادلب میں جاری لڑائی کسی انسانی المیے تک پہنچنے سے قبل اس کی روک تھام کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جلد از جلد جرمنی، روس اور ترکی کے ساتھ استنبول میں ایک ملاقات کرنا ہوگی۔انہوں نے برسلز میں یورپی یونین کے ایک اجلاس سے خطاب سے کے بعد اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روس کی مدد سے دمشق حکومت کی فوجیں حملے کو روکنے کے مطالبے کے باوجود شمال مغربی شام کے علاقے ادلب میں اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین