• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامور کھلاڑیوں کی کشش بھی تماشائیوں کو اسٹیڈیم نہ لاسکی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل میں ہفتے کو نیشنل اسٹیڈیم میں دو مضبوط حریف اور نامور کھلاڑیوں کی کشش بھی تماشائیوں کو اسٹیڈیم لانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ نسیم الغنی انکلوژر کے باہر ایک خاتون راحیلہ نے کہا کہ جب سختی اس قدر ہو تو کون اسٹیڈیم آئے گا، منور نامی ایک نوجوان نے کہا کہ میں فیملی کے ساتھ میچ دیکھنے آیا ہوں مگر جس دشواری سے یہاں پہنچا ہوں آئندہ کبھی نہیں آئوں گا۔ ایک 60 سالہ بزرگ راحت خان سیکورٹی سے سخت برہم تھے، ان کا کہنا تھا کہ ہمار لیے راستے بند لیکن وی آئی پی کے لئے سارے گیٹ کھلے ہوئے ہیں۔ جو مقابلوں کی جان ہوتے ہیں وہ ٹھوکرے کھارہے ہیں، کمال کا انتظام ہے۔ ایک35 سالہ خاتون نیلم نے بتایا کہ دو بچوں کے ساتھ حسن اسکوائر سے پیدل آنا پڑا، چل چل کر ٹانگیں دکھ گئی، بچوں کے ہاتھ میں جو پانی کی بوتل تھی وہ سیکورٹی کے عملے نے رکھ لی۔ ان حالات میں کون میچ دیکھنے آئے گا، تماشائیوں کا کہنا ہے حکومت میچوں کے موقع پر تماشائیوں کو ان کے انکلوژر تک پہنچانے کے لئے شٹل سروس موثر انداز میں چلائے تو اسٹیڈیم بھر سکتا ہے۔ اس قسم کے حالات میں اسٹیڈیم آکر میچ دیکھنا عذاب ہے۔

تازہ ترین