• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیڈیم میں عمر اکمل کیس کی بازگشت سنائی دیتی رہی

اسٹیڈیم میں عمر اکمل کیس کی بازگشت سنائی دیتی رہی 


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے معطلی کا سامنا کرنے والے عمراکمل کیس کی بازگشت ہفتے کو نیشنل اسٹیڈیم میں بار بار سنائی دی ۔کامران اکمل نے میڈیا سے درخواست کی آپ عدالت نہ لگائیں۔ فیصلے کا انتظار کریں۔ مجھے میرے بھائی کی ایمانداری کا علم ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے دیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔ اس نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہوگا۔ عمر نے جتنا اینٹی کرپشن کے ساتھ تعاون کیا ہے کسی اور نے شاید نہیں کیا ۔ یقین ہے پہلے کی طرح کلیئر ہوگا۔ اگر پی سی بی نے کیس ثابت کردیا تو میں خود اپنے بھائی کو مجرم قرار دوں گا۔میڈیا عمر اکمل کے بارے پالیسی بیانات اور شواہد دینے سے گریز کرے۔کوئٹہ کے آسٹریلوی کھلاڑی فواد احمد نے کہا کہ عمر اکمل کوتبدیل کرنا آسان نہیں، وہ بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے۔عمر اکمل کا نہ ہونا ٹیم کیلئے نقصان دہ ہے۔کرکٹ کو کرپشن سے پاک رکھنا اچھی بات ہے ۔نئے کھلاڑیوں کو اس طرح کی چیزوں سے بچنے کی آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر بھی تربیت کرنا ضروری ہے ۔

تازہ ترین