• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تماشائیوں کی عدم دلچسپی،سرفراز آگیا میدان میں کے نعرے،میچ کی جھلکیاں

کراچی (نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل کے میچوں میں جہاں تماشائیوں نے عدم دل چسپی کا اظہار کیا وہاں اہم شخصیات بھی مایوسی کا شکار ہیں، ہفتے کوکسی بھی اہم شخصیت نےاسٹیڈیم کا رخ نہیں کیا ۔ کامران اکمل کی شان دار اننگز کے دوران تماشائی کامی بھائی ،کمال کردیا، سرفراز احمد آگیا میدان میں ہو جمالو کے نعرے لگاتے رہے۔ اسٹیڈیم، کوئٹہ، کوئٹہ کے نعرے سے گونجتا رہا۔ اسٹیڈیم کے باہر ایک معذور شائق کو پولیس اہلکار گود میں اٹھا کرنشست تک لے گئے۔ جنرل انکلوژر میںبعض تماشائی غیر ملکی کھلاڑیوں کے لئے ویلکم کا بینرز اور پوسٹرز لے کر آئے تھے۔ ان کے ہاتھوں میںجیسن روئے اور واٹسن کی تصاویر بھی تھیں۔ ڈیرن سیمی کے لئے ایک خاتون کے ہاتھ میں پوسٹر تھا جس پر سیمی پاکستانی کا جملہ درج تھا۔
تازہ ترین