• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شائقین سیکورٹی کے تین مراحل طے کرنے پر مجبور

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے میچز دیکھنے والے شائقین کو اپنے انکلوژر تک پہنچنے کے لئے طویل پیدل سفر کے ساتھ ساتھ تین مرحلوں پر سیکورٹی کے مراحل سے گذرنا پڑ رہا ہے۔ حسن اسکوائر اور آغاخان اسپتال کی جانب سےآنے والوں کو مین روڈ ہر ایک بار اور اسٹیڈیم سے انکلوژر تک جانے کے لئے تین بار سیکورٹی مراحل کو طے کرنا پڑتا ہے۔ تماشائیوں کا کہنا ہےکہ دنیا بھر میں اب فوٹو اسکین مشین آگئی ہے، پاکستان میں اس کا استعمال کیوں نہیں کیا جارہا ہے، تما شائیوں کو کیوں اذیت دی جاتی ہے۔
تازہ ترین