• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ کیلئے موجود غیرملکی پاکستانی کھانوں کے رسیا ہوگئے

سپر لیگ کیلئے موجود غیرملکی پاکستانی کھانوں کے رسیا ہوگئے 


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل کے سلسلے میں پاکستان آئے ہوئے غیر ملکی کھلاڑی ، امپائر اور میڈیا نمائندے پاکستانی کھانوں اور مشروب کے رسیا بن گئے۔ تاہم بریانی کیپٹل کراچی کے چٹ پٹے اور مصالحے دار کھانوںکے زیادہ استعمال سے ان کے پیٹ بھی خراب ہونا شروع ہوگئے۔ کراچی کنگزکے الیکس ہیلز نے خوب بریانی کھائی جس سے انہیں بدہضمی ہوگئی۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے معروف کرکٹ امپائر سائمن ٹوفل نے ڈھابہ چائے اپنے ہاتھوں سے بناکر سب کو حیران کردیا۔ سائمن ٹوفل 2004 سے 2008 تک مسلسل پانچ مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ایئر قرار پائے۔ سائمن ٹوفل 11 سال کے بعدپاکستان آئے ہیں ، وہ دودھ پتی چائے کے لئے بے چین نظر آتے ہیں۔ آسٹريلين صحافی ڈينس فريڈ مين برنس روڈ پر دیسی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے اورسڑکوں پر گھومتے رہے، کمنٹیٹر ڈینی موریسن کو پاکستانی پلائو پسند آگیا۔ جو ان کی فرمائش پر انہیں پیش کیا گیا۔

تازہ ترین