• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گہرے دوستوں سرفراز اور وہاب میں میچ کے دوران گرما گرمی

گہرے دوستوں سرفراز اور وہاب میں میچ کے دوران گرما گرمی 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرفراز احمد اور وہاب ریاض گہرے دوست رہے ہیں جب سرفراز احمد کپتان بنے اور وہاب خراب کارکردگی کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ ہوگئے تب بھی دوستی برقرار رہی ،کراچی میں چنددن پہلے سرفراز احمد کے بیٹے کی سالگرہ میں وہاب نے اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ شرکت کی تھی۔ لیکن ہفتے کو نیشنل اسٹیڈیم میں ان کے درمیان گرما گرمی ہوئی۔ کوئٹہ کی ٹیم نے جب اپنی اننگز پوری کی اور پشاور زلمی کے کھلاڑی باہر آرہے تھے تو ذرائع کے مطابق وہاب ریاض نےجیسن رائے کی جانب فلائنگ کس دکھائی جس پر سرفراز ناراض ہوئے۔ کوئٹہ کے میڈیا منیجر کا کہنا ہے کہ یہ کوئی سیریس معاملہ نہیں تھا۔ زلمی کے کامران اکمل نے کہا کہ دونوں کا آپس میں مذاق ہے ۔یہ معمولی جھڑپ تھی۔

تازہ ترین