• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی اشیا انتہائی مہنگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہنگائی اور گرانی کے بوجھ تلے شائقین کر کٹ نیشنل اسٹیڈیم میں بھی گرانی سے پیچھا نہ چھڑا سکے، انہیں اشیاء خوردو نوش مہنگے داموں پر مل رہی ہے،جس سے شائقین سخت نالاں ہیں۔ اسٹیڈیم میں پانی کی چھو ٹی بوتل50 سے60 روپے اور جوس کے چھوٹے ڈبے بھی ان ہی داموں پر مل رہے ہیں۔ بنکباب اور رول150 سے200 روپے جبکہ بریانی دو سے ڈھائی سو روپے میں بیچی جارہی ہے۔
تازہ ترین