• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ کو بدنام کرنے کے ماسٹر مائنڈ فروغ نسیم، کابینہ سے الگ کیا جائے، پاکستان بار کونسل

عدلیہ کو بدنام کرنے کے ماسٹر مائنڈ فروغ نسیم


اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان بار کونسل نےوزیر قانون فروغ نسیم کوعدلیہ کو بدنام کرنے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتے ہوئے انہیں کابینہ سے فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

وائس چیئرمین بار کونسل کا کہنا ہے کہ فروغ نسیم نے ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کیلئے کام کیا ،انکے اقدامات پر اعلیٰ سطح کا عدالتی تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے۔پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین عابد ساقی نے ہفتہ کے روز جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ انور منصور خان کے متنازع الزاما ت سے حکومت اور وزیر قانون سمیت تمام متعلقہ شخصیات بخوبی واقف تھیں۔

 جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت عدلیہ کو جھکانا اور دبائو میں لانا چاہتی ہے، فروغ نسیم نے ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کیلئے کام کیا ہے۔ 

انہوں نے فروغ نسیم کیخلاف اعلیٰ سطح کا عدالتی تحقیقاتی کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر قانون کے اقدامات قومی مفاد کیخلاف ہیں اسلئے اس سے قبل کہ مزید دیر ہوجائے انہیں فوری طور پر وزارت سے ہٹایا جائے۔

انہوں نے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کے مستعفی ہونے کے فیصلے کو بھی سراہاہے۔

تازہ ترین