• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی شہریت اعزاز، محبت کیلئے پاسپورٹ ضروری نہیں، سیمی

پاکستانی شہریت اعزاز، محبت کیلئے پاسپورٹ ضروری نہیں، سیمی


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی شہریت ملنا اعزاز کی بات ہے، انہیں پاکستان سے محبت کیلئے یہاں کے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں، اچھی بات ہے کہ ان کے کام کا اعتراف کیا جارہا ہے،قبل ازیں حکومت پاکستان نے ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کا فیصلہ کیا ۔کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں سیمی نے کہا کہ پاکستان میں آج کرکٹ کی جو واپسی ہوئی ہے اس میں ہر اس کرکٹر کا کردار ہے جس نے پچھلے3سال کے دوران پاکستان کا دورہ کیا، انہوں نے پاکستان کیلئے جو کچھ کیا وہ ان کی یہاں کے عوام سے لگاؤ اور یہاں سے ملنے والی محبت کا نتیجہ تھا۔خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈیرن سیمی کو صدر مملکت 23 مارچ کو پاکستان کی اعزازی شہریت اور پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز دیں گے،حکومت پاکستان کے قانون کے مطابق اس شہریت میں انہیں پاکستان کا پاسپورٹ جاری نہیں ہوگایہ فیصلہ ڈیرن سیمی کی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔دنیا میں بہت کم ایسی مثالیں موجود ہیں کہ کسی کھلاڑی یا کسی کھیل سے وابستہ کسی شخصیت کو کسی ملک نے اعزازی شہریت دی ہو۔

تازہ ترین