کوئٹہ (نمائندہ جنگ)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر شاکر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس کا اب تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔ صوبے میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایران سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے اضافی عملہ تعینات کردیا گیا ہے ،یہ بات انہوں نے ہفتہ کو بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ ڈاکٹر شاکر بلوچ نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان عالیانی کی ہدایت پر ایران سے ملحق سرحدی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور کوئٹہ سے 8 ڈاکٹرز 8 تھرمل گن کے ساتھ تفتان پہنچ گئے ہیں جبکہ پہلے ہی تفتان بارڈر پر 2 ڈاکٹر تعینات کئے گئے تھے ۔