• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللّٰہ ویسے ہی حکمران دیتا ہے جیسی قوم ہو، وفاقی وزیر داخلہ

اللّٰہ ویسے ہی حکمران دیتا ہے جیسی قوم ہو، وفاقی وزیر داخلہ  


شاہ کوٹ(نامہ نگار) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ اللّٰہ ویسے ہی حکمران دیتا ہے جیسی قوم ہو،فضل الرحمن پارٹی صفائیاں دینے پر آگئی ، کارڈ سے بینظیر کی تصویر ہٹانے پر نہیں 8 لاکھ جعلی کارڈزپر بات کریں۔

ملک کی سمت درست ہے لیکن ہمارے بزرگ بھائیوں کی غلطیوں کی وجہ سے بہت مشکلات کا سامنا ہے۔جہاں تک آٹے اور چینی کے بحران کی بات ہے تو22کروڑ کی عوام میں چیزوں کی قیمتیں اونچی نیچی ہوتی رہتی ہیں ۔

تحصیل بار ایسوسی ایشن شاہکوٹ اور سانگلہ ہل کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا چین میں پھنسے طلباء بارے ہر روز میٹنگز ہو رہی ہیں۔

طلباء اور ملک کی بہتری کیلئے جو ہوگا وہی کیا جائے گا، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئیے۔

انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی پارٹی نے صفائیاں دینا شروع کردی ہیں کہ ہم نے ایسا نہیں کیا۔ سیاست میں ایسی چیزیں ہوتی رہتی ہیں۔

تازہ ترین