• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان امن پیشرفت وزیراعظم کی سیاسی بصیرت کا مظہر ہے، فردوس عاشق

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افغان امن کی طرف تاریخی پیش رفت وزیراعظم عمران خان کی سیاسی بصیرت کا مظہر ہے، ان کا وژن ہے کہ مسائل کا حل جنگ سے نہیں مذاکرات سے ہی ممکن ہے، پاکستان نے اخلاص کے ساتھ افغان عمل میں جو مثبت کردار ادا کیا ہے وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امریکا اور طالبان کے مابین 29 فروری کو معاہدے پر دستخط خطے کے امن واستحکام کے لئے اچھی خبر ہے جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن، ترقی اور خوشحالی افغانیوں کا حق ہے۔
تازہ ترین