• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار 17 ماہ میں صرف چھ دفعہ اسمبلی آئے،ن لیگ کا تلاش گمشدہ کا اشتہار جاری کرنے کا اعلان

لاہور (نمائندہ جنگ) ن لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے تلاش گمشدہ کا اشتہار جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ن لیگ کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار 17 ماہ میں چھ دفعہ صرف اسمبلی آئے،عثمان بزدار اس سمبلی کا راستہ بول گئے جس اسمبلی نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ منتخب کیا ۔وزیراعلیٰ پنجاب نہ اسمبلی آتے ہیں نہ عوام کا سامنا کرنے کی ہمت کرتے ہیں،بزدار صاحب جادو ٹونے پر چلنے کی بجائے اپنے اختیارات استعمال کریں،بزدار صاحب کو آپ شاپنگ کرنے کیلئے نہیں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ بنایا ہے۔
تازہ ترین