• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہفتے میں 9اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،ادارہ شمار یات

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، ایک ہفتے میں 9اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،13اشیاء کی قیمتوں میں کمی ، پیاز، کیلا،بکرے اور گائے کا گوشت،چاول مہنگے، ٹماٹر، آلو،لہسن،مرغی ،آٹا سستے ہوئے،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز ساڑھے 10روپے فی کلو مہنگا ہوا، پیاز کی قیمت55.33روپے سے بڑھ کر65.99روپے فی کلو ہوگئی ۔ادارہ شماریات کے مطابق کیلا فی درجن 3روپے مہنگا ہوا ۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں بکرے اور گائے کا گوشت بھی مہنگا ہوا ۔ چاول، دہی،گھی،آئل کے نرخ بھی بڑھے جبکہ ایک ہفتے میں 13اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر 3روپے اور آلو 2روپے فی کلو سستے ہوئے۔ لہسن 7روپے فی کلو سستا ہوا ادارہ شماریات چکن برائلر زندہ مرغی 9روپے فی کلو سستی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آٹا، دالیں اور چینی بھی سستی ہوئی اور حالیہ ہفتے میں 29اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
تازہ ترین