• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فون کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس کم کیے جانے کا امکان

کراچی(این این آئی)موبائل فون کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس کم کیے جانے کا امکان ہے۔ ٹیکس لاء ترمیمی آرڈیننس2019کی پارلیمنٹ سے منظوری مارچ 2020 میں متوقع ہے۔30ڈالر تک کی مالیت کے موبائل فون کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس بدستور 70 روپے رہے گا۔ 30 سے 100 ڈالر تک مالیت کے موبائل فون پر ٹیکس کی شرح 730 روپے سے کم کر کے 100 روپے تک لانے کا فیصلہ زیرغور ہے۔100تا 200 ڈالر تک کے موبائل فون کی درآمد پر ٹیکس 930 روپے ہوگا۔ 200 سے 350 ڈالر تک کے موبائل فون کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس 970 روپے ہوگا جبکہ 350 سے 500 ڈالر تک کے موبائل فون کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس 3 ہزار روپے ہوگا۔500ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل فون کی درآمد پر ٹیکس 5200 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ زیرغور ہے۔
تازہ ترین