• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی وخانہ جنگی سے متاثرہ ممالک میں افغانستان سرفہرست

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) دنیا بھر میں دہشتگردی اور خانہ جنگی سےسب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں افغانستان کا شمارسرفہرست کیا جاتا ہے جس کا اندازہ ان اعدادوشمار سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ ایک دھائی میں افغانستان میں ہلاک اور زخمی اور ہمیشہ کیلئے معذور ہونے والے عام شہریوں کی تعداد ایک لاکھ رہی ہے،ہفتے کے روز عالمی ادارے کے افغانستان کیلئے معاون مشن کی جانب سے یہ رپورٹ جاری کی گئی ہے، یہ ادارہ افغانستان میں گزشتہ اٹھارہ برسوں سے جاری جنگ میں عام شہریوں کو پہنچنے والے جانی نقصان کی تفصیلات جمع کرتا ہے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس تین ہزار چار سو ترانوے افغان شہری ہلاک اور چھ ہزار نو سو نواسی زخمی ہوئے، ان میں سے چند اسلامک اسٹیٹ کی کارروائیوں کا نشانہ بنے جب کہ زیادہ تک عام شہریوں کے ہلاک یا زخمی ہونے کے درپردہ طالبان، افغان فورسز اور امریکی عسکری کارروائیاں تھیں ، سن 2018 کے دوران افغانستان میں 1443 دہشت گردانہ واقعات ہوئے جن میں 7379 افراد ہلاک اور ساڑھے چھ ہزار افراد زخمی ہوئے، 83 فیصد ہلاکتیں طالبان حملوں کے سبب ہوئیں۔
تازہ ترین