• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)فقیرا گوٹھ میں گذشتہ روز فائرنگ سےزخمی ہونے والا حساس ادارے کا اہلکار دوران علاج چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی صنعتی ایریا تھانے کی حددوفقیرا گوٹھ اور گل گوٹھ کے درمیان جمعہ کو موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے حساس ادارے کا اہلکار مشتاق ولد حافظ فیض شدید زخمی ہوگیا تھا ،اسےشدید زخمی حالت میں ملیر کینٹ میں واقع اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ہفتہ کو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےوہ چل بسا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا اور اطلاعات کے مطابق حساس ادارے کی ٹیم کسی خفیہ اطلاع پرلوکیٹر کے ہمراہ مذکورہ مقام پر پہنچی تھی کہ اس دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد آئے اور انہوں نے پہلے وہاں کار پر ایک فائرنگ کی، پھر ملزمان ڈرائیونگ سیٹ کے قریب آئے اور کارمیں موجود شخص پر فائرنگ کردی اور اسکا لیپ ٹاپ اور دو موبائل فون اپنے ہمراہ لیکر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ کارروائی میں پولیس شامل نہیں تھی، واقعہ کا مقدمہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت سی ٹی ڈی میں درج کیا جائیگا۔ پولیس نے جائے وقوع سے پستول کے دو خول اپنی تحویل میں لیکر اسے فرانزک لیبارٹری بھجوادیا ہے ۔
تازہ ترین