کراچی(پی پی آئی) کراچی میں پرنس کے بعد نشاط سینمابھی منہدم ہوگیا،شہر کی مرکزی شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر واقع یہ دونوں سینما دو عشروں قبل تک فلم بینوں کی توجہ کا مرکز ہوا کرتے تھے ،بتایا جا رہا ہے کہ یہاں کثیرالمنزلہ شاپنگ سینٹراور رہائشی اپارٹمنٹ تعمیر ہوں گے، اس مرکزی سڑک پراب صرف کیپری سینما باقی رہ گیا ہے ورنہ تو ایم اے جناح روڈ،مارٹن روڈاور آغاخان روڈکے ڈیڑھ دو کلومیٹر علاقے میں پونے دو درجن کے لگ بھگ سینماواقع تھے اور ان کی کثرت کے باعث ہی فلم اسٹار وحید مراد کی وفات کے بعد مارٹن روڈ کو وحید مراد روڈ کا نام دیا گیاتھا۔