• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام مہنگائی کی چکی میں پس چکے ہیں ،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اپنی ماؤں اور بہنوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ظلم کے خلاف ہماری آواز میں اپنی آواز شامل کریں۔ حکمرانوں کو بتانے کی ضرورت ہے کہ اب بہت ہو چکا کفر کی حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی نہیں۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پس چکے ہیں اور حکمرانوں کو آپسی اختلافات اور ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے فرصت نہیں ملتی۔ قانون سازی کے لیے بنائے گئے ایوانوں میں قانون سازی نہ ہونے سے عوام متاثر ہو رہی ہے۔
تازہ ترین