• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ نے گراؤنڈ میں صفائی کر کے مثال قائم کر دی

کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ نے گراؤنڈ میں صفائی کر کے مثال قائم کر دی 


کراچی (اسٹاف رپورٹر،آئی این پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں کراچی کنگز کے ہیڈکوچ ڈین جونز سب کے لیے مثال بن گئے، کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیاکہ ڈین جونز پشاور زلمی کے خلاف میچ کے بعد اپنے ڈگ آئوٹ کی خود صفائی کر رہے ہیں جو سب کے لیے ایک سبق بھی ہے۔صارفین کی جانب سے ڈین جونز کی وڈیو کو مختلف کیپشنز کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا جا رہا ہے۔ثنا فاطمہ نامی صارف نے وڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز میچ ختم ہونے کے بعد پاکستانیوں کو شرم دلاتے ہوئے پاکستانی نوابوں کا پھیلایا ہوا گند گرائونڈ سے اٹھا کر ڈسٹ بن میں ڈال رہے ہیں، اس کو شرم آ گئی لیکن پاکستانیوں کو نہیں آئی۔عثمان عباسی نامی صارف نے لکھا کہ کراچی کنگز کا کوچ کچرا اٹھاتے ہوئے، ہماری قوم اتنی بے حِس اور اتنی بے شرم ہو چکی ہے کہ ہماری حالت کو دیکھ کر ایک انگریز جو ہمارا مہمان ہے اس کو شرم آ گئی، اسلام صفائی کا درس دیتا ہے ۔ایک اور صارف نے لکھا کہ پاکستان ہمارے گھر کی مانند ہے، جیسے ہمیں اپنے گھر کے اندر کی صفائی کا خیال رہتا ہے ایسے ہی گھر سے باہر بھی صفائی کی عادت کو اپنانا ہو گا، کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز اسٹیڈیم سے کچرا اٹھاتے ہوئے، پاکستانیوں! ان مہمانوں سے کچھ سیکھو، اپنے ملک کو صاف رکھو۔

تازہ ترین