• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف اے ٹی ایف کے اقدامات سے غیر ملکی تجارت پر اثر نہیں پڑیگا، ایران

تہران(شِنہوا)ایران کے مرکزی بینک(سی بی آئی )کے گورنر عبدالناصر ہمتی نے کہا ہے کہ پیرس میں قائم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کی جانب سے اسلامی جمہوریہ کو بلیک لسٹ کرنے سے ملک کی غیر ملکی تجارت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔یہ بات تسنیم نیوز ایجنسی نے ہفتہ کے روز بتائی ، ہمتی نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ امریکہ اور اسرائیل کے دبا ئو پر کیا گیا ہے ۔انہوں نے اس اقدام کو ایک سیاسی اور غیر تکنیکی طرز عمل قرار دیاہے ۔

تازہ ترین