• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ تاج محل دیکھیں گے لیکن کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا

احمدآباد(اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر سے بھارت کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے اور تاج محل سے غروب آفتاب کا نظارپ کریں گے تاہم کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا،یہ باتیں گردش کررہی ہیں کہ صدر ٹرمپ تحفظ تجارت کی صورتحال کا بھی سامنا کریں گے، ٹرمپ، نریندر مودی سے تجارتی تعلقات کے موضوع پربھارتی مطالبات کا سامنا کریں گے تاہم دونوں سربراہ اپنے اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے جواز کی وکالت کریں گے،ماہرین کا کہنا ہے کہ کشمیر کے معاملے میں ثالثی کے کردار کی امریکی پیشکش پر بھارت کو ناراضی ہے۔

تازہ ترین